عمران نیازی کو ملک ، عوام سے کوئی غرض نہیں ،اقتدارچاہیے:خواجہ عمران نذیر 

Mar 13, 2023


لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدرملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان اور چوہدری شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیاز کو ملک اور عوام سے کوئی غرض نہیں ملک کو آگ لگ جائے فتنہ خان کا اقتدار چاہیے۔ عمران خان متعدد افراد کا قاتل ہے اسے کٹہرے میں لایا جائے، کسی معافی کا مستحق نہیں۔ گذشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ یہ اس قدر بد زبان ہے کہ سائفر پر سب سے معافیاں مانگ رہا ہے۔ اسے پھر ریلی کا خیال آیا انکی طرف سے پولیس والے کو گولی لگی اور نعش پر سیاست کی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں رہا کہ ظل شاہ کا قاتل عمران خان ہی ہے۔

مزیدخبریں