لاہور( خصوصی نامہ نگار )13 دینی جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس پاکستان کاتنظیمی امورکمیٹی کااجلاس ایوان امیرشریعت نیومسلم ٹاؤن میں کنوینئرالائنس علامہ محمدممتازاعوان کی صدارت میں منعقدہواجبکہ مہمان خصوصی پیرسلمان منیر،میاں محمداویس،ڈاکٹرضیاء الحق قمراورسیدعطاء اللہ شاہ بخاری آف آزادکشمیرتھے۔ اجلاس میں نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل اورچیئرمین متحدہ علمائکونسل پاکستان مولاناعبدالرؤف ملک کومتفقہ طورپرتحفظ ختم نبوت الائنس کا سرپرست منتخب کیاگیاجبکہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم وعالمی مبلغ ختم نبوت مولانامحمداسماعیل شجاع بادی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر عبدالغفور راشد ممبراسلامی نظریاتی کونسل اورورلڈپاسبان ختم نبوت کے نائب امیرالحاج پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری کوتحفظ ختم نبوت الائنس پاکستان کانگران منتخب کیاگیا۔