لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا عمران خان کی جانب سے ریلی ملتوی کرنے کے اعلان پر رد عمل سامنے آ گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ پولیس کے ڈر سے "تحریکیں" کینسل کرنے والے، خوف سے گھر میں دبک جانے والے کو گیدڑ کہتے ہیں۔مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ جو آمر مشرف کی ہر رکاوٹ توڑ کر، سامنے سے لیڈ کرتا ہے اور اللہ کے کرم سے گوجرانوالہ پہنچنے سے پہلے عدلیہ بحال کروا دیتا ہے اس شیر دل لیڈر کو نواز شریف کہتے ہیں!
مریم نواز
پولیس کے ڈر سے تحریکیں کینسل کرنے والے کو گیدڑ کہتے ہیں : مریم نواز
Mar 13, 2023