اعتراض درست نہ کئے گئے تو مردم شماری کی حمایت نہیں کریں گے: مراد شاہ


کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مردم شماری پر ہمارے اعتراض درست نہ  کئے تو ہم اس کی حمایت نہیں کریں گے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ مردم شماری انتخابات سے زیادہ اہم اور ضروری ہے۔ ڈیجیٹل پراسس چل رہا ہے، احسن اقبال کو میں نے خط بھی لکھا تھا، ایسی مردم شماری چاہتے ہیں جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو ہمارا موقف ہے کہ 2017 ء کی مردم شماری نہ دہرائی جائے تاکہ پھر تحفظات نہ ہوں۔ ایسی صورتحال پیدا نہ کریں کہ مردم شماری کو قبول نہ کریں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ مردم شماری کے ٹیبلٹس میں نقشوں کی خامیاں دکھائیں تو کہا گیا کہ کچھ خامیوں کو بعد میں درست کر دیں گے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ملک شدید مالی بحران سے گزر رہا ہے۔ ایک شخص کے کہنے پر اسمبلیاں تحلیل کی گئیں۔ ہم سیاسی جماعت ہیں ہم الیکشن میں جائیں گے۔ اکتوبر میں قومی اسمبلی کے الیکشن ہونے ہیں۔ عدالتوں کو آئینی پیچیدگیوں کو دیکھنا چاہیے۔ عدالتوں سے بصد احترام کہنا چاہتا ہوں، کبھی کبھی میڈیا کے دباؤ پر بھی فیصلے کیے جاتے ہیں۔ پیار محبت سے جو ہٹے گا اس کا جواب دینا آتا ہے۔
مراد شاہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...