سیالکوٹ (اے پی پی) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملکی تعمیروترقی کا سفر جہاں رکا تھا وہیں سے دوبارہ شروع کریں گے۔ حالات کٹھن ضرور ہیں لیکن ہم پر عزم ہیں کہ اپنے قائد محمد نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک کو اندھیروں سے نکالنے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ہنٹر پورہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے چار سالوں میں ملکی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا۔ انہی کی ناقص معاشی پالیسیوں سے متاثرہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے جو ترقیاتی کام 2017 میں شروع کیے تھے ان کے علاوہ 2018 کے بعد پی ٹی آئی نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیے۔ لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جونہی دوبارہ حکومت سنبھالی تو پنجاب سمیت وفاق میں بھی ترقیاتی کاموں کا دوبارہ سے آغاز کر دیا۔ سیالکوٹ میں زیر تکمیل منصوبے بھی مسلم لیگ (ن) ہی مکمل کرا رہی ہے۔
خواجہ آصف