لاہور+اسلام آباد(نیوزرپورٹر+خبرنگارخصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مشیر وزیراعظم برائے قومی ورثہ‘ ثقافت و سیاسی امور انجنیئر امیر مقام نے ملاقات کی ۔ملاقات میں قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے امور پر بات چیت کی گئی ۔اس کے علاوہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم کو خیبر پی کے کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بریفننگ دی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی خیبر پی کے میں عوامی رابطہ مہم کو تیز کیا جائے اور رابطوں کو موثر بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا ذمہ دارنہ استعمال کیا جائے۔ وزیراعظم نے امیر مقام کی پارٹی کو نچلی سطح تک منظم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔دریں اثناء وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان ریلوے اور ایوی ایشن کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
شہباز شریف