سوات (نامہ نگار)سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ گل جبہ میں گھر کے اندر سے خاتون کی ذبح شدہ لاش برآمدہوئی ، خاتون کو نامعلوم افراد نے تیز دھار آلہ سے گلا کاٹ دیا ، کبل پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کبل کی حدود گل جبہ خوڑ محلہ میں خاتون”ک“ زوجہ مسین سکنہ گل جبہ کی ذبح شدہ لاش گھر کے باورچی خانہ سے ملی ہے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم اور ضروری کاروائی کیلئے کبل ہسپتال منتقل کردی، بعد ازاں کبل پولیس نے مقتولہ کے بیٹے سعید اللہ ولد مسین کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی۔
، ، کبل پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کا کھو ج لگانے کیلئے تفتیش شروع کردی ہے۔
ذبح شدہ لاش برآمد