شاہ لطیف ٹاو¿ن، کراچی میں پائپ لائن لیکیج پر پارکو کا ردعمل

کراچی(کامرس رپورٹر)ہفتے کی شام کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاو¿ن کے قریب پارکو کی پائپ لائن سے تیل کا اخراج شروع ہوا۔ اس حوالے سے آپریشنل، ماحولیاتی اور عوام کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے، پارکو کی ٹیموں نے فوری طور پر علاقے کو سیل کرکے تیل کی ترسیل کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔جائے وقوعہ سے کسی جانی نقصان یا نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق نامعلوم افراد کے ایک گروپ کی جانب سے تیل چوری کرنے کی ناکام کوشش کا انکشاف ہوا ، جس کے نتیجے میں تیل کا اخراج ہوا۔ پولیس اور پارکو کی سیکیورٹی ٹیموں کے جائے وقوعہ پر پہنچنے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پارکو کی مڈ کنٹری ریفائنری کے پاس ریفائننگ کے آپریشنز جاری رکھنے کے لیے وافر مقدار میں خام تیل کا ذخیرہ موجود ہے۔پارکو کے معیاری ضابطہ کار کے مطابق تمام ضروری اقدامات مکمل ہونے کے بعد تقریباً سات گھنٹوں میں پائپ لائن آپریشن دوبارہ شروع کردیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن