لاہور (سپورٹس رپورٹر ) لاہور قلندرز کے بیٹر کامران غلام نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 8 میں پچز کی وجہ سے زیادہ رنز بن رہے ہیں جس سے بیٹرز کو فائدہ ہے اور فینز بھی انجوائے کر رہے ہیں۔ اس پی ایس ایل کے آغاز میں میری پرفارمنس اچھی نہیں تھی لیکن میں نے محنت جاری رکھی اور جب دوبارہ موقع ملا تو اس سے فائدہ اٹھایا۔ کوچز نے نیٹ پر مجھے ذہنی طور پر مضبوط بنایا اور بہت سپورٹ کیا، یہی وجہ ہے کہ مجھے اس کا بہت فائدہ ہوا۔ پنڈی سٹیڈیم کی پچز ایسی ہیں کہ 230،240 آرام سے بن جاتے ہیں ، باﺅنڈریز بھی چھوٹی ہیں، بیٹرز کا رنز بنانا اچھا ہے، فینز لطف اندوز ہوتے ہیں۔ لاہور میں اپنے گھر کھیل کر خوشی ہوتی ہے، کراﺅڈ کی بہت زیادہ سپورٹ ہوتی ہے جس کا فائدہ ہوتا ہے، گزشتہ برس بھی بہت کراﺅڈ آیا تھا جس سے حوصلے بڑھتے ہیں اور ہم نے پہلی مرتبہ ٹرافی اپنے کراڈ کے سامنے جیتی۔ لاہور قلندرز کو باﺅلنگ کی وجہ سے دوسری ٹیموں پر برتری حاصل ہے۔ شاہین آفریدی، حارث رﺅف اور راشد خان ورلڈ کلاس باﺅلر ہیں، اس پی ایس ایل میں ہماری باﺅلنگ سب سے ٹاپ پر ہے، اچھی باﺅلنگ ہو تو اس سے بڑا فرق پڑتا ہے، پچز خواہ کیسی بھی ہوں، کیونکہ ہماری باﺅلنگ اتنی آسانی سے اتنے رنز نہیں دیتی اور نہ ہدف آسانی سے پورا کرنے دیتی ہے۔
لاہور قلندز کی باﺅلنگ رنز آسانی سے نہیں بننے دیتی : کامران غلام
Mar 13, 2023