لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں گزشتہ روز گرجا گھروں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔لاہور شہر میں تمام ایس پیزاور ڈی ایس پیز گرجا گھروں کی سکیورٹی کو خود چیک کر تے رہے ،شہر کے داخلی وخارجی راستوں پرسکیورٹی ہائی الرٹ رہی، ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکارگرجا گھروں کے گرد ونواح میں پٹرولنگ کرتے رہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ گرجاگھروں کو اے پلس ، اے ، بی اور سی کیٹیگریز میں تقسیم کرکے سکیورٹی اقدامات کیئے گئے ۔ اے پلس اور اے کیٹگری کے گرجا گھروں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کیئے گئے جبکہ تمام کیٹیگریز کے گرجا گھروں میں داخلے کیلئے جامع تلاشی ،واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ کی گئی ۔