افغان صوبے بلخ میں پھر دھماکہ، ایک جاں بحق، 5 زخمی


کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں پھر دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس ترجمان محمد آصف وزیری نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا  زخمیوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا دھماکے سے بڑی تعداد میں اموات کا امکان نہیں۔ خیال رہے طالبان حکام جمعرات کو ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس میں صوبائی گورنر داؤد مزمل اور دو دیگر افراد جاں بحق ہوگئے تھے، اس دھماکے کی ذمہ داری ’’داعش‘‘ نے قبول کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...