جشن بہاراں،میراتھن ‘میلہ چراغاں ‘ پی ایس ایل‘پولیس ہائی الرٹ رہی

Mar 13, 2023


لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت لاہور گزشتہ رروز مذہبی،ثقافتی اور سپورٹس سرگرمیوں کا مرکز بنا رہا۔جشن بہاراں،میراتھن اور سائیکل ریس،میلہ چراغاں اور پی ایس ایل ٹیموں کی شہر میں موجودگی کی وجہ سے لاہور پولیس ہائی الرٹ رہی۔سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر شہر میں جاری تمام اہم سرگرمیوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔انہوںنے کہا کہ لاہور پولیس مذہبی،ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرتی آئی ہے۔جشن بہاراں کے موقع پر پارکوں، شاہراہوں،تفریحی مقامات پر جاری کلچرل،فوڈ و میوزک فیسٹولز کے شرکا کا تحفظ یقینی بنایا گیا۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق جشن بہاراں اور اس سے متعلقہ ایونٹس پر 1200سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں نے کے فرائض سرانجام دیئے۔حضرت مادھو لال حسین کے عرس اور میلہ چراغاں کی سکیورٹی پر ایک ہزار سے زائد نفری تعینات تھے۔پی ایس ایل ایٹ کے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کی سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ پر 8 ہزار پولیس افسران اور اہلکار تعینات کئے گئے۔سی سی پی او کا کہنا تھا کہ لاہور میں منعقد ہونے والے تمام اہم پروگراموں میں شریک شہریوں، خواتین اور فیملیز کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ مذہبی، ثقافتی اور سپورٹس ایونٹس پر تعینات پولیس اہلکار انتہائی الرٹ رہیں اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں۔جیلانی پارک میلہ و دیگر تفریحی مقامات پر آنے والے شہریوں کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے۔جشن بہاراں، میلہ چراغاں میں ہلڑ بازی،فیملیز اور خواتین کیساتھ بدسلوکی ہرگز نہ ہونے دی جائے۔

مزیدخبریں