انتخابات کا بگل بج چکا ، ابہام اور  بے یقینی باقی ہے:لیاقت بلوچ

Mar 13, 2023


لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ انتخابات کا بگل بج چکا ہے، لیکن ابہام اور بے یقینی ہے۔ آئین کے مطابق فیصلے نہ ہونے سے گورنرز، عبوری حکومتیں، الیکشن کمشن، سول بیوروکریسی اور ملٹری سٹبلشمنٹ اپنے آپ کو مزید متنازع اور بے اعتماد کررہی ہیں۔ صرف پنجاب اور خیبرپی کے میں انتخابات ملکی استحکام کیلئے مضبوط بنیاد نہیں بن سکتے۔ قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیاں تحلیل کرکے پورے ملک میں ایک ہی دن قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ہونے چاہئیں۔ اگر اس بات پر اتفاق نہیں ہوتا تو عدالت، سول ملٹری سٹبلشمنٹ یا اقتدار کے رسیا گروہ کو اس بات کا حق نہیں ہے کہ پاکستان کو آئین، جمہوریت اور ووٹ کے حق سے محروم کریں۔ اتحادی سیاست کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے۔ اتحادوں کے پارٹنر چھوٹے چھوٹے مفادات پر سجدہ ریز ہوتے اور بڑے مفادات کا قتل کر دیتے ہیں۔ جماعت اسلامی تمام تجربات کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ اللہ پر توکل کرتے ہوئے غلبہ دین کیلئے اپنے جھنڈے، نشان اور قیادت کے ساتھ میدان میں اتریں گے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہ عالم اسلام کیلئے نیک شگون ہے۔ امید ہے دونوں ممالک کے تعلقات سے امت کے اندر اتفاق و اتحاد کے راستے نکلیں گے انسانوں پر بالادستی کیلئے انسانوں کے قائم کردہ نظام ناکام ہوچکے ہیں۔ 

مزیدخبریں