فیکٹر ی ایریا پولیس نے شراب فروش گرفتار کرلیا‘159بوتلیں برآمد


لاہور(نامہ نگار)فیکٹری ایریا پولیس نے بدنام زمانہ شراب فروش زین مسیح کو گرفتار کرلیاہے اورملزم زین مسیح کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب کی 159 بوتلیں برآمد کرلی ہیں اور ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے پوش علاقوں میں تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجوں کے اطراف میں نو جوان نسل کو شراب بیچنے کا اعتراف کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن