پی ایس ایل میں سٹے کے برانڈ ‘ کرپٹو کرنسی کی تشہیر، سٹیٹ بینک کا پی سی بی کو خط


لاہور(سپورٹس رپورٹر)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان سپر لیگ کے دوران کھیلوں میں سٹے کے برانڈ 1XBAT اور کرپٹو کرنسی کی تشہیر  پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر ہر ممکن سہولیات دینا چاہتے ہیں کیونکہ پی ایس ایل کھیلوں کے فروغ اور پاکستان کے مثبت چہریکا پرچار کرتا ہے۔پی سی بی کا آفیشل پارٹنر بیسٹ گن ٹیک انویسٹمنٹ کوئن کرپٹو کرنسی ہے اور ملکی قوانین کرپٹو کرنسی یا ڈیجیٹل اثاثے رکھنے کی اجازت نہیں دیتے، پی ایس ایل کے دوران کرپٹو کی تشہیر، پاکستانیوں کو اس کاروبار کی رغبت دیگا جبکہ پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کا سپانسر 1XBAT کھیلوں میں سٹے کا برانڈ ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق بظاہر یہ دونوں ویب سائٹس غیر ملکیوں کے کنٹرول میں ہیں، پاکستان میں ان ویب سائٹس کا استعمال ملکی زرمبادلہ باہر لے جانے کا سبب ہو گا، پی سی بی اور کراچی کنگز نے پاکستانیوں کی رقوم باہر ادائیگی کی اجازت نہیں لی، ویب سائٹس کا استعمال ملکی زرمبادلہ ایکٹ 1947 کی خلاف ورزی ہے۔ پی سی بی یقینی بنائے کہ پاکستانی ان ویب سائٹ کا استعمال نہ کریں، اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ ان ویب سائٹس کو ملکی زرمبادلہ کی ادائیگی غیر قانونی طریقے سے بھی نہ ہو، پی سی بی اپنے اور فرنچائز کے لیے عالمی اسپانسر منتخب کرنے کے قواعد و ضوابط دے۔

ای پیپر دی نیشن