ڈی پی اوقصور نے شہداء پولیس کے بچوں کی آمد پر خوداستقبال کیا


قصور(نمائندہ نوائے وقت )شہداء پولیس کے بچے بنے ڈی پی اوقصور طارق عزیز سندھو کے مہمان، ڈی پی اوقصور نے خود بچوں کا استقبال کیا اور بچوں کیساتھ کھانا کھایا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے پولیس شہدا کی فیملیز اور بچوں کی ویلفیئر کے لیے کیے جانے والے اہم اقدامات کے حوالے سے ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی جانب سے قصور پولیس کے شہدا کی فیملیز اوربچوں کے ساتھ ایک مقامی ریسٹورنٹ میں خصوصی ملاقات کاانعقاد ہوا، ڈی پی اوقصور نے شہداکی فیملیز کا استقبال کیا۔ڈی پی اوقصور کی جانب سے تمام پولیس شہدا کی فیملیز سے ملاقات کے سلسلہ میں فیملیزاور بچوں کو گھر تک پک اینڈ ڈراپ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ڈی پی اوقصور نے فرداً فرداًقصور پولیس کے تمام شہدا کی فیملیز کے ساتھ ملاقات کی ان سے بات چیت کرتے ہو ئے ان کے مسائل دریافت کیے اور ان مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کیے اس موقع پر ڈی پی اوقصور کی جانب سے شہدا کے بچوں کوپیار کرتے ہوئے پھولوں کے گلدستے اور مختلف تحائف بھی دئیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...