شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف لائر ز ونگ لاہور ڈویژن کے آرگنائزر رانا زاہد محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی لومڑی کو پتہ ہونا چاہئے کہ جو ملک چھوڑ کر دوائی لینے کیلئے بھاگ گیاوہ گیڈر ہے عمران خان زخمی ہونے کے باوجو دپاکستان میں موجود ہے امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کیخلاف درجنوں مقدمات درج کروا ئے ہیں یہ سیاسی انتقام کی وحشیانہ مثال ہے ملک اس وقت مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا رانا زاہد محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ 8مارچ کو لاہور میں امپورٹڈ حکومت کی ہدایت پر نگران حکومت نے پارٹی کارکنوں پر وحشیانہ تشدد کیا اور ایک کارکن کو ہلاک کیا گیا لوگ عمران خان کیلئے مر متنے کو تیارہیں انہوں نے کہاکہ پنجاب کے الیکشن میں ڈپٹی کمشنرز کو آر او نامزد کرنے سے امپورٹڈ حکومت نے قبل از وقت دھاندلی کی ابتدا کر دی ہے مگر ن پی ٹی آئی کے کارکن کسی دھاندلی غیر آئینی اور غیر قانونی بات کو تسلیم نہیں کرے گے اگر آر اوز نے جانبداری کا مظاہرہ کیا تو سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا ۔