بھکھی (نمائندہ نوائے وقت ) ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت نے میں جرائم مکائو پالیسی پر ہنگامی طور پر اقدامات اٹھائے ہیں جس میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس کے احکامات کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ کی ہدائت پر ضلع بھر کے تھانہ جات میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں تھانہ بھکھی کے ایس ایچ او رائے عبدالحمید نے متعدد ڈکیت گینگ اغوا برائے تاوان اشتہاری ملزمان کے علاوہ بین الصوبائی منشیات فروشوں کو پکڑ کر پابند سلاسل کردیا ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز کی تعیناتی کے بعد مجموعی طور پر ضلع بھر میں جرائم میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔