شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں میاں منور اقبال ، میاںعلی بشیر ایڈووکیٹ ، چودھری طیاب راشد سندھو ، میاںافضال حیدر، ملک محمداقبال ، ڈاکٹر اسلم خان شیروانی ، چودھری خرم ریاض کاہلوں، محمداشفاق ورک ،عبدالمناف خان ، چودھری کامران ذوالفقار ورک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو دیوار کیساتھ لگانے کی کوشش اور عمران خان کو گرفتاری کرنیکی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی مریم نواز کی پلاننگ میں انشاء اللہ اسے اور حکومت کو شکست ہوگی انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے ان سے انتقام لیںگے الحمد اللہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے سیاسی مخالفین اس عوامی مقبولیت پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، انتخابات میں جتنی تاخیر ہو گی عمران خان کی مقبولیت میں اتنا ہی اضافہ ہوگاپارٹی کی مضبوطی کے لیے تمام کارکن پوری استقامت سے عمران خان کے ساتھ ایک چٹان کی طرح کھڑے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان رہنمائوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی سیاست کا مرکز ومحور عوامی خدمت کا شعار بنایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ زمان پارک میںکارکنان کا جم غفیر عمران خان کو اپنی ریڈ لائن تسلیم کرتے ہوئے ان کی حفاظت کیلئے موجود ہے۔