شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما،سابق ضلعی وائس چیئرمین و امیدوارپی پی142 جہانزیب خان نے کہا ہے کہ پاک وطن کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے ضروری ہے کہ فتنہ خان کی سیاست کو دفن کیا جائے جب بھی پاک وطن ترقی اور خوشحالی کی شاہراہوںپر گامزن ہوناشروع ہوتاہے تو عمران خان کی شکل میں کوئی نہ کوئی فتنہ چھوڑ دیا جاتا ہے مریم نوا ز شریف کے پنجاب بھر میںہونیوالے ورکر کنونشن میں عوام کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر اس بات کی دلیل ہے کہ عوام تحریک انصاف کی پالیسیوںسے نالاں ہیں اور انہیںمعلوم ہے کہ موجودہ حالات عمران خان کی ساڑھے تین سالہ پالیسیوں کی وجہ سے ہیں قوم آج بھی اپنے ہیرو میاںنواز شریف کی معترف ہیں مریم نواز شریف نے میاںنوا زشریف کی ہدایات پر پارٹی کو مضبوط ،مربوط ،فعا ل ،منظم ،متحرک بنانے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ لائق تحسین ہیں 14 مارچ کو انشاء اللہ جھبراں ،جنڈیالہ شیرخان سمیت دیگر علاقوں سے ہزاروں افراد ورکر کنونشن میں شرکت کرینگے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے یہاں میاں آصف شاہین ،بینش قمر ڈار ، کرن نذیر ودیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی