شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) سیاسی وسماجی رہنما وحلقہ پی پی 135 کے امیدوار سید یوسف کاظمی نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام کے حقوق کا تحفظ ،نارنگ منڈی سمیت پورے حلقہ کو ضلع شیخوپورہ کاماڈل اور خوبصورت حلقہ بنانا میرا خواب ہے جس کی تکمیل کیلئے سیاسی میدان میں آیا ہوں انشاء اللہ عوامی طاقت کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کرکے عوام سے کئے گئے وعدوں کو ہر صورت پورا کرونگا۔ بطور سرکاری ملازم بھی ہمیشہ خدمت کو اولیت اور عام آدمی کو بھرپور پروٹوکول دیکر انسانیت کی خدمت کے عمل کو یقینی بنایا تھا اور اب سیاسی میدان میںبھی یہی عمل دھرا کر خواب کی تکمیل کی جانب قدم رکھ دیا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمعززین کی بڑی تعداد بھی موجودتھی سید یوسف کاظمی نے کہاکہ موجودہ حالات میں حکومتیں لوگوں کو کچھ دینے کی بجائے ان کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالتی رہیں، ہمیشہ غریب سے قربانی مانگی جاتی ہے، اب ملک کی حکمران اشرافیہ اور ہزاروں ارب کے اثاثوں کے مالک قربانی دیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ بھینس کو چارہ عوام ڈالیں اور اس کا دودھ اور مکھن حکمران استعمال کریں، غریب کو کسی تک نہ ملے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں وسائل کی کمی نہیں، ہمیں خطرہ آستین کے سانپوں سے ہے اس لیے عوام کو چاہیے کہ وہ ایسی قیادت کو آگے لائیں جو عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہوں۔