ترازو کے پلڑے برابر کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے :راشد منیر 

Mar 13, 2023


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر محمد راشد منیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ترازو کے پلڑے برابر کرنے کی بات کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے کہ نواز شریف اور اس کی فیملی کرپشن کے الزامات میں ڈوبی ہوئی ہے اربوں ڈالر کی جائیدادیں بیرون ملک بنائی ہے اور خود بھی ملک سے فرار ہو کر باہربیٹھا ہے اس کی بیٹی کہتی ہے کہ ترازو کے پلڑے برابر ہو جبکہ اس کے برعکس عمران خان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں اور نہ ہی اس کی بیرون ملک جائیدادیں ہے اور نہ وہ ملک چھوڑ کر باہر گیا ہے قوم مکار لومڑی کی باتوں میں نہیں آنے والی پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے راشد منیر ایڈووکیٹ نے کہاکہ ن لیگ کے چورن کو اولی لگ چکی ہے اب وہ فروخت ہونے کے قابل نہیں ملک میں نواز شریف کے بھائی کی حکومت ہے مگر نواز شریف پھر بھی پاکستان نہیں آرہا ۔

مزیدخبریں