حنیف محمد کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈی سی الیون اور ڈاکٹرز الیون کے مابین نمائشی کرکٹ میچ کھیلا گیا

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت +نمائندہ خصوصی )ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن بہاراں کے سلسلہ میں حنیف محمد کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈی سی الیون اور ڈاکٹرز الیون کے مابین نمائشی کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمر فاروق وڑائچ میچ کے مہمان خصوصی تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امتیاز علی بیگ،اے ڈی سی جی اشفاق احمد،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم نبیلہ چیمہ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عابد قیوم قاضی،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد اظہر جنجوعہ ،سی او ایم سی پنڈی بھٹیاں اکرام اللہ سندھو ،صدر پی ایم اے ڈاکٹر عابد بھٹی سمیت کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھی ۔کرکٹ میچ ڈاکٹرز الیون نے بیس رنز سے جیت لیا۔میچ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے ونر،رنر اپ ٹیموں ،آفیشلز اور دیگر مہمانوں میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔

ای پیپر دی نیشن