گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف گوجرانوالہ کے سٹی صدر خالد عزیز لون کی قیادت میں قافلے کی لاہور ریلی میں شرکت، پولیس کے روکنے پر دھرنا دے دیا ،لاہور پولیس نے گوجرانوالہ کے قافلے کو زمان پارک کیلئے قریب روک لیا تحریک انصاف کے قائدین کی پولیس سے بحث مباحثہ کے بعد سڑک پر دھرنا دے دیا قافلے میں چوہدری محمد طارق گجر جنرل سیکرٹری سٹی سابق ایم پی اے، لالہ اسد اللہ پاپا اور باﺅ محمد اکرام مہر گوجرانوالہ سے کھلاڑیوں کے بڑے قافلے کے ہمراہ قائد عمران خان کی ہدایت پر لاہور ریلی میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے تو لاہور پولیس نے انہیں روک لیا جہاں تحریک انصاف کے کھلاڑیوں نے خالد عزیز لون اور چوہدری محمد طارق گجر کی قیادت میں کارکنان نے کینال روڈ پر دھرنا دے دیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خالد عزیز لون اور چوہدری محمد طارق گجر نے کہا کہ فاشسٹ حکومت نے دفعہ 144 صرف عمران خان کی مقبولیت کے خوف سے لگائی ہے۔