گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ ہم نصابی سرگرمیوں سے طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتیں نہ صرف نکھر کر سامنے آتی ہیں بلکہ ان میں آگے بڑھنے کا جزبہ بھی پروان چڑھتا ہے،پنجاب کی دھرتی کا اپنا خوبصورت کلچر ہے جسے ہمیں بھولانا نہیں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی فضا میں مختلف رنگ بکھر جاتے ہیں حکومت پنجاب نے بھی جشن بہاراں منانے کا اعلان کرکے پنجابی کلچر پروان چڑحانے کا آغاز کیا اس سلسلے میں نجی تعلیمی ادارے خصوصی پروگرام کر رہے ہیں جو خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار انہوں سیٹلائٹ ٹاون کے نجی گرلز کالج میں سپرنگ فیسٹیول کا افتتاح کرنے کے بعد طلبا ءسے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر کالجز زاہد فاروق،ڈائریکٹر آڑٹس کونسل غلام عباس،چیئرمین زی ٹیک کالج پروفیسر میاں اورنگزیب،پرنسپل عمران رشیدکے علاوہ اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔