گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم کی ہدایات پر ایس ایس پی آپریشنز حسن افضل نے شہید کنسٹیبل الماس چٹھہ کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی۔تفصیلات کیمطابق علاقہ تھانہ احمد نگر کے رہائشی کنسٹیبل الماس شہید نے2003میں فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔شہید کی فیملی کے ہر غم اور خوشی سے باخبر،گوجرانوالہ پولیس کے سربراہ سی پی او محمد ایاز سلیم کے حکم سے ایس ایس پی آپریشنز حسن افضل نے شہید کی بیٹی کے نکاح میں شرکت کی،دلہااور دلہن کو سلامی و دیگر تحائف دئیے اورشہید کی بیٹی کے سر پر دست شفقت رکھا۔ایس ایس پی آپریشنز نے بیٹی کی شادی پر شہید کے اہل خانہ کو مبارکباد دی اور نیک تمنا¶ں کا اظہار کیا۔اس موقع پر،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر گل نواز،ڈی ایس پی وزیر آباد سعید احمد اور دیگر پولیس افسران و جوان بھی موجود تھے۔