گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کی طرح گوجرانوالہ میں بھی عام انتخابات کے عمل کو صاف،شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانے کے لیے تمام ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران انتہائی زمہ داری سے آئینی فرائض انجام دیں اور اس ضمن میں اپنے اپنے فوکل پرسن بھی تعینات کریں اور آج بروز اتوار آپ کا پہلا ورکنگ ڈے اپنے دفاتر میں موجود رہیں اور الیکشن کمیشن کے افسران کے ساتھ مربوط رابطہ استوار رکھیں اور انکی طرف سے درکار معلومات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے منتخب ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے حلف بھی لیا۔۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر 1 سرفرازحبیب، ایڈیشنل کمشنرز نعمان حفیظ،حافظ احمد طارق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ریونیو) ڈاکٹر مجتبیٰ عرفات بھروانہ، فنانس اینڈ پلاننگ سمیرا عنبرین، اسسٹنٹ کمشنرز (جنرل تنویر یسین، ریونیو رانا منظور حسین، صدر میاں توصیف حسن، وزیر آباد محمد سلیم آسی) ڈی جی پی ایچ اے میاں عتیق الرحمن، سب رجسٹرار عثمان سکندر،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز زاہد فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حنا بخاری، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عدنان اشرف،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد الطاف کے علا¶ہ دیگر محکموں کے افسران شریک تھے۔