اسلام آباد کی مقامی عدالت میں خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں سول جج رانا مجاہد رحیم نے ریمارکس دیے ہیں کہ آج اگر عمران خان نہیں آتے تو وارنٹ جاری کردوں گا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں سول جج رانا مجاہد رحیم نے عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت کی، عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ پیش ہوئے۔وکیل نعیم پنجوتھہ نے عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ ۔ جج نے ریمارکس دیے ہیں کہ اگر عمران خان عدالتی اوقات میں آج نہ آئے تو ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردوں گا۔ سول جج رانا مجاہد رحیم نے سماعت میں ساڑھے 12 بجے تک وقفہ کر دیا۔ واضح رہے کہ عمران خان کو کیس کی کاپیاں دینے کے لئے عدالت نے آج طلب کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔