پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی: شہر کا ماس ٹرانزٹ سسٹم متاثر ہونے کا اندیشہ

پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے باعث شہر کے ماس ٹرانزٹ سسٹم کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران ماس ٹرانزٹ سروس کو جزوی معطل کیے جانے کا امکان ہے، پی ٹی آئی انتخابی ریلی سے اورنج ٹرین اور میٹرو بس سروس متاثر ہوگی، پی ٹی آئی نے براستہ گڑھی شاہو، سرکلر روڈ داتا دربار تک پہنچنے کا پلان بنایا ہے ، بوہڑ والا چوک پر ریلی پہنچنے پر میٹرو اورنج لائن ٹرین سروس متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔داتا دربار پر پی ٹی آئی کی ریلی پہنچنے سے میٹرو بس سروس متاثر ہوگی، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹرو اسٹیشنز انتظامیہ کو اس حوالے سے انتباہ جاری کر دیا، ریلی کے بوہڑ والا چوک پہنچنے سے قبل اورنج ٹرین کو کچھ دیر کے لیے بند کرنے کا امکان ہے جبکہ داتا دربار پر پی ٹی آئی کی ریلی پہنچنے پر میٹرو بس سروس کو بھی جزوی معطل کرنے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن