افریقی ممالک ملاوی اور موزمبیق میں سمندری طوفان سے 60 سے زیادہ افراد ہلاک اور 90 زخمی ہوگئے، حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔سمندری طوفان ہفتے کو پہلے موزمبیق اور اس کے بعد ملاوی کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا۔بتایا جاتا ہے کہ طوفانی ہواؤں سے متاثرہ علاقوں میں مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں اور درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، جبکہ موسلادھار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے، متاثرہ علاقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔خبر ایجنسی کے مطابق ملاوی میں سمندری طوفان کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 60 اور موزمبیق میں 6 ہے۔ملاوی کے متاثرہ علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ تا حال جاری ہے، سمندری طوفان فریڈی گذشتہ ماہ بھی موزمبیق، ملاوی اور مڈغاسکر سے ٹکرایا تھا۔
افریقی ممالک ملاوی اور موزمبیق میں سمندری طوفان سے 60 سے زیادہ افراد ہلاک اور 90 زخمی
Mar 13, 2023 | 23:05