لاہور ( کامرس رپورٹر) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر50.29 فیصد اور سعودی عرب سے درآمدات میں 38 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سعودی عرب کو برآمدات سے ملک کو 386.20 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 256.96 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 50.29 فیصد زیادہ ہے۔