اسلام آباد‘ لاہور (آئی این پی+ کامرس رپورٹر) حکومت کی جانب سے پیاز اور کیلے کی برآمد پر پابندی لگانے کے باوجود قیمتیں کم ہونے کی بجائے ڈبل ہو گئیں۔ اسلام آباد میں چھوٹے کیلے 250 روپے درجن فروخت ہو رہے ہیں جبکہ درمیانے کیلے 300 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔ سندھ میں چھوٹے سائز کے کیلے 150 روپے فی درجن جبکہ بڑے سائز کے کیلے 250 روپے سے 300 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔ سندھ میں پیاز 280 روپے سے 300 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ اسلام آباد میں پیاز 300 روپے سے 350 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے، پنجاب میں بھی 350 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ آج سے دو ہفتے قبل تک کیلے 120 سے 180 روپے تک فی درجن فروخت ہو رہے تھے لیکن میں رمضان کے شروع ہوتے ہی قیمتیں ڈبل ہو گئی ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں یکم رمضان کو سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے ضلعی انتظامیہ کے اقدام دھرے کے دھرے رہ گئے۔ اور دکانداروں نے پھلوں اور سبزیوں کی گراں فروشی کر کے صارفین کو دونوں ہاتھو سے لوٹا۔ مختلف علاقوں کے صارفین نے رابطہ کر کے بتایا کہ سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی زیادہ سرکاری قیمت 55روپے کلو مقرر تھی جبکہ دکانداروں نے 75سے 80روپے تک فروخت کئے ، آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 50روپے کی بجائے 70روپے، پیاز درجہ اول 232روپے کی بجائے 270سے 280، پیاز درجہ دوم 220 کی بجائے250سے 255، ٹماٹر درجہ اول 148کی بجائے200روپے، ٹماٹر درجہ دوم135 کی بجائے 185روپے، لہسن دیسی 410روپے کی بجائے 485، لہسن ہرنائی440کی بجائے 550، لہسن چائنہ 610 روپے کی بجائے 700، ادرک تھائی لینڈ 515روپے کی بجائے 690، ادرک چائنہ510کی بجائے 680، کھیرا فارمی 66روپے کی بجائے 140، میتھی53 کی بجائے 70روپے، بینگن110 کی بجائے 150، بند گوبھی 90 کی بجائے 140، پھول گوبھی 105 کی بجائے 155، شملہ مرچ 290 کی بجائے 450، شلجم 30روپے کی بجائے 70روپے، مٹر 100کی بجائے 350، سبز مرچ درجہ اول 320 کی بجائے 500، لیموں چائنہ100 کی بجائے 245، مونگرے 105کی بجائے 135، مولی 12 کی بجائے 50روپے، پالک فارمی28 روپے کی بجائے60روپے، گاجر چائنہ 100 کی بجائے 150روپے، گاجر دیسی 55کی بجائے 80روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ پھلوں میں سیب گاچہ درجہ اول 210کی بجائے 250، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول 325 کی بجائے 400، سیب سفید درجہ اول 170روپے کی بجائے 240روپے، کیلا درجہ اول درجن 190کی بجائے250، کیلا درجہ دو م درجن 130کی بجائے170، امرود درجہ اول 190کی بجائے270، انار قندھاری 335کی بجائے 550، مسمی درجہ اول درجن 135 کی بجائے200، کینو درجہ اول درجن 295کی بجائے 350روپے، کینو درجہ دوم درجن 165کی بجائے 250، خربوزہ درجہ اول 205کی بجائے 250روپے، خربوزہ درجہ دوم 105کی بجائے 170روپے، سٹرابری درجہ اول 410کی بجائے 600، سٹرابری درجہ دوم200 کی بجائے 350سے 400 روپے اور ایک کلو کھجور ایرانی 510روپے کی بجائے 650روپے تک فروخت ہوئی۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 8روپے اضافے سے595 روپے فی کلو، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سے410 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت2روپے اضافے سے 263روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔
پیاز، کیلے کی برآمد پر پابندی بھی کام نہ آئی، رمضان شروع ہوتے ہی قیمتیں ڈبل
Mar 13, 2024