لاہور( نیوز رپورٹر) وزیر بلدیات و شہری ترقی پنجاب ذیشان رفیق نے آن لائن شہری خدمات مزید موثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نوازدیہات اور شہروں میں بلدیاتی سہولیات کی یکساں فراہمی کی خواہاں ہیں۔برتھ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور نکاح کی رجسٹریشن کی سہولتوں کی گھر بیٹھے فراہمی وقت کی ضرورت ہے۔ لوکل گورنمنٹ بورڈ آفس ساندہ روڈ کے دورے میں ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹس اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کی طرف سے بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ’’ستھرا پنجاب پروگرام‘‘ کے تحت بھی صوبہ بھر میں ہر ممکن طور پر صفائی پر توجہ دی جا رہی ہے۔ ذیشان رفیق نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سڑکوں اور گلیوں میں صفائی کی صورتحال میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔ ’ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی ہماری اولین ترجیح ہے۔
مریم نواز شہروں کی طرح دیہات میں بھی سہولیات کی فراہمی چاہتی ہیں : ذیشان رفیق
Mar 13, 2024