لاہور ( لیڈی رپورٹر ) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر نگرانی ترقی کا تاریخی دور شروع ہو صوبے کی تعلیمی ترقی کیلئے موثر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ تعلیمی پالیسی وضع کی جا رہی ہے جس سے پنجاب بھر کی قسمت جاگنے والی ہے۔ گزشتہ حکومت نے اساتذہ کے ساتھ جو زیادتیاں کیں، ان کا ازالہ کیا جائیگا اور اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے ایک سپاہی کے طور پر کردار ادا کروں گا۔ سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ وہاں دنیا کی بہترین سائنس و کمپیوٹر لیبارٹریاں بنائی جائیں گی۔ جلد اساتذہ کیساتھ بیٹھ کر مسائل سنے جائیں گے۔