لاہور( نیوز رپورٹر)پنجاب آئی ٹی بورڈ کی جانب سے خواتین ایمپلائز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے یوم خواتین کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل صائمہ شیخ‘ چیف فنانشل آفیسر نادیہ ریاض اور خواتین سٹاف کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ ہم اپنی خواتین سٹاف کو سازگار ماحول اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے صنفی مساوات کی اہمیت اور ورک پلیس پر خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔