ڈرائیورز‘سامان کا عدم تحفظ ‘گڈز ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے تحفظ مانگ لیا 

Mar 13, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر)جاوید اقبال خان مرکزی صدر، چوہدری طارق عتیق مرکزی جنرل سیکرٹری، رابطہ سیکرٹری عبدالوحید فاروقی آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ورکرز ویلفیئر یونین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ گڈز ٹرانسپورٹ پر سامان لے جانیوالے ڈرائیورز اور ورکرز کے تحفظ کا فوری اقدام کریں۔ کشمور، شکار پور،مورو سندھ اور کچے کے علاقے وارداتوں کی زد میں ہیں۔ دن دھاڑے ڈکیتیاں اور گاڑیوں سے زبردستی مال اْتروانے، اغوا برائے تاوان اور قتل کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں ،ڈرائیوروں اور ورکروں کو اغوا کر کے تاوان مانگا جاتا ہے، غریب افراد اغوا کاروں کی طرف سے تشدد والی ویڈیو دیکھ کر اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے تاوان کیلئے مانگی گئی رقم پوری کرنے کیلئے قرضہ اْٹھاتے ہیں ۔ تاوان وصولی کے باوجود بعض جگہ بے دردی سے قتل کردیئے جاتے ہیں ۔ہمارا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ سے پْرزور مطالبہ ہے کہ ان درندوں کا قلع قمع کیا جائے ۔

مزیدخبریں