کابل (نیٹ نیوز) امارت اسلامیہ نے "طالبان" کی جانب سے تحریک طالبان پاکستان (TTP) کے خلاف کارروائی کرنے پر رضامندی کے بارے میں امریکی سینٹرل کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کے حالیہ ریمارکس کو مسترد کر دیا۔امارت اسلامیہ کے نائب ترجمان حمد اللہ فطرت نے بتایا کسی کو بھی افغانستان سے دوسرے ممالک کے خلاف کارروائی کی اجازت نہیں۔انہوں نے کہا افغانستان میں امارت اسلامیہ کا مکمل تسلط اور کنٹرول ہے اور کسی گروپ کو افغانستان سے دیگر ممالک کو سرگرمیوں اور دھمکیوں کی اجازت نہیں۔