لاہور(نامہ نگار)چیف ایگزیکٹو اینڈ ایم ڈی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس ریاض نذارالی چونارا نے وفد کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان اورایم ڈی ریاض نذارالی چونارا نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان پنجاب پولیس کے ملازمین کیلئے خصوصی ٹریننگ کورسز اور سرٹیفکیٹ پروگرامز تشکیل دیگا۔