لاہور (نیوز رپورٹر)جنرل ہسپتال لاہور کا انتہائی اہم ہسپتال ہے جہاں روانہ کی بنیاد پر ہزاروں مریضوں کے علاج کی غرض سے سینکڑوں ڈاکٹرز تشریف لاتے ہیں مگر اب تک ان ڈاکٹرز کی سواریوں کی پارکنگ کیلئے اربابِ اختیار کی جانب سے کسی قسم کا کوئی انتظام نہیں کیا جاسکا، ڈاکٹرز کیلئے پارکنگ کا کچھ نہ کچھ نظام وضع کرنے کیلئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کافی عرصے سے اقدامات کر رہی ہے۔ انہی کاوشوں کا ایک ثمر یہ ہے کہ پہلے مرحلے میں جنرل ہسپتال گیٹ نمبر 2 اور 3 کے درمیانی حصے کو ایمبولینس مافیا سے پاک کروا گیااور دوسرے مرحلے میں اس حصے کو ڈاکٹرز کی گاڑیوں کیلئے مختص کرکے افتتاح کردیا گیا ۔اس موقع پر پرنسپل جنرل ہسپتال لاہور پروفیسر سردار الفرید ظفر ،پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج گجرات پروفیسر ڈاکٹر اجمل فاروق اور صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن جنرل ہسپتال ڈاکٹر حسیب کابینہ کہ ہمراہ موجود تھے جبکہ ینگ ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے اس باوقار تقریب میں شرکت کی۔