لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی مشرق وسطی کے انچارج چودھری سجاد نذیر نے بلاول ہاؤس میں آر سی،سی اے کے انچارج لال بخش بھٹو سے ملاقات کی اور اس موقع پر اپنے قائد آصف علی زرداری کے دوسری مرتبہ صدر پاکستان بننے کی خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی اور اس بات کا شکر ادا کیا گیا کہ آج اللہ کے فضل وکرم سے پیپلز پارٹی کے جیالوں کی پنجاب اورسندھ میں آصف زرداری کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے حکومت ہے اور وفاقی حکومت بھی آصف زرداری کی سرپرستی کی وجہ سے قائم ہوچکی ہے۔آصف علی زرداری کے دوسری بارصدر بننے کی خوشی میں سابق ایم پی اے وسابق صدر مینارٹی ونگ پیپلز پارٹی پنجاب پرویز رفیق کی سربراہی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پرویز رفیق نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کا دوسری بارصدر پاکستان بننا خوش آئند ہے۔ملک میں سیاسی و معاشی بحران کا خاتمہ ہوگا،ہمیں پارٹی کی مضبوطی کے لیے محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔