لاہور(نیوز رپورٹر)دفتر محتسب پنجاب نے صوبائی محتسب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کی سربراہی میں سال 2023 ء میں 35202 شکایات نمٹائی ہیں۔ مجموعی طورپر 22.5بلین روپے کا ریلیف ملاجس میں سے 15.8بلین روپے مالیت کی 26,229کنال سرکاری اور نجی اراضی کو واگزار کروایا گیا جبکہ شکایت کنندگان کو حاصل ہونیوالے مالی ریلیف کی کل مالیت 6.7بلین روپے ہے۔ 2023 میں موصولہ اور نمٹائی جانے والی شکایات کی تعدادگزشتہ کسی بھی سال کی شکایات کی تعداد سے زیادہ ہے جو دفتر محتسب پنجاب پر عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے۔2023 میں پولیس کیخلاف7212،لوکل گورنمنٹ 5980،ریونیو 5678، پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر 2531، سکول ایجوکیشن1961 اورڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے خلاف 1563 شکایات موصول ہوئیں۔ دفتر محتسب پنجاب کے حکم پر 2023 میں 119 سائلین کو پنجاب سول سرونٹس (تقرری و شرائط ملازمت)رولز مجریہ 1974 کے قاعدہ 17 اے کے تحت سرکاری محکموں میں ملازمتیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ 1996 سے2023 تک 27 سال میں موصول ہونے والی کل شکایات 415,345 میں سے 541,412شکایات کو نمٹایا گیا۔
محتسب پنجاب‘ 2023 ء میں 35202 شکایات نمٹا ئی گئیں
Mar 13, 2024