کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کو شدید مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100 انڈیکس 900پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ 65ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی اور انڈیکس 64800پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو1کھرب32ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔کاروباری مندی سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 1کھرب 32ارب 46کروڑ 30 لاکھ55 ہزار 313 روپے کم ہوکر92 کھرب28 ارب38 کروڑ 97لاکھ 61ہزار84روپے رہ گیا۔سٹاک مارکیٹ میں منگل کو ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران سے ہی منفی رجحان دیکھا گیا اور ایک موقع پربینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1091 پوائنٹس تک گر گیا۔تاہم کاروبار کے اختتام پر 953پوائنٹس کی مندی پر بند ہوا۔کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ سرمائے میں 1کھرب32ارب روپے سے زائد کی کمی ہوئی اورمارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 93کھرب کی سطح سے کم ہوگیا۔منگل کو کے ایس ای100انڈیکس953.60پوائنٹس گھٹ کر64801.70پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس264.16پوائنٹس کی کمی سے21747.77پوائنٹس پر بند ہوا۔