مل کر کام کرنا ہوگا‘قومی کھیل کی بحالی کیلئے اولمپیئنز نے سر جوڑ لئے  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی کی سمت درست کرنے کیلئے دیانتدار اور محنتی لوگوں کی ضرورت ہے۔ ہاکی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ہم سب کو مل کرکام کرنا ہوگا۔ ہاکی نے بہت کچھ دیا اب ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ قومی کھیل کی بہتری کیلئے کام کریں، فلائینگ ہارس اولمپیئن سمیع اللہ خان کی پاکستان ہاکی فیڈریشن عہدیداران و سابق اولمپیئن سے ملاقات میں اظہار خیال۔ کانگریس ممبر پی ایچ ایف و ٹیکنوکریٹ ممبر پی ایچ ایف ایگزیکٹو بورڈ اولمپیئن حنیف خان، چیئرمین سلیکشن کمیٹی و ٹیکنو کریٹ ممبر پی ایچ ایف اولمپیئن کلیم اللہ ،ممبر پی ایچ ایف ایگزیکٹو بورڈ اولمپین ناصر علی، ٹیکنوکریٹ ممبر پی ایچ ایف ایگزیکٹو بورڈ اولمپیئن وسیم فیروز، گلفراز خان کانگریس ممبر پی ایچ ایف اور سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین انٹرنیشنل نے پاکستان کے نامور ہاکی سٹار پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپیئن فلائینگ ہارس سمیع اللہ خان سے ملاقات کی۔ اور قومی کھیل کی بہتری کے امور پر گفت و شنید کی۔ سمیع اللہ خان نے کہا کہ قومی کھیل نے ہمیں بہت عزت سے نوازا اور اب ہم سب کی یہ قومی ذمہ داری ہے کہ پاکستان ہاکی کی بہتری کیلئے کام کریں۔ ہاکی کی سمت درست کرنے کیلئے دیانتدار اور محنتی لوگوں کی ضرورت ہے۔ قومی کھیل کی بہتری کیلئے سب کو مل کر کاوش کرنا ہوگی۔کلیم اللہ خان نے کہا کہ پاکستان ہاکی کی انٹرنیشنل پرفارمنس کو بہتر بنانے کیلئے گراس روٹ لیول پر ہاکی کی ترویج و ترقی کیلئے اقدامات لینا ہونگے۔ سکول و کالج کی ہاکی کو سرپرستی کی ضرورت ہے۔ ناصر علی نے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن وسائل کی کمی کی وجہ سے تربیت کے مسائل درپیش ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن