کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق کو پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے کی اجازت

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کو بقیہ میچز کھیلنے کی اجازت دیدی گئی۔عثمان طارق نے اجازت ملنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرلیا ہے اور وہ اب ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔نیشنل اکیڈمی میں عثمان طارق کے ایکشن کا جائزہ لے کر انہیں کچھ ہدایات دی گئی ہیں اور وہ اب دوسری مرتبہ رپورٹ ہونے تک بائولنگ کرا سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن