لاہور(سپورٹس رپورٹر)اگلے سال یعنی 2025 میں پاکستان سپر لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ کے شیڈول کے ٹکراؤ کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 10 کے شیڈول کیلئے تین ونڈوز پر غور کررہا ہے اور سب سے موزوں ونڈو اپریل اور مئی 2025 کی نظر آ رہی ہے۔مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل میچز کی ونڈو نہیں، ا س لئے چیمپئنز ٹرافی سے قبل فروری میں تین ہفتے کی ونڈو نکالنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔فروری میں طے سہ فریقی سیریز کا شیڈول متاثر کرنا پڑ سکتا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کو فروری 2025 ء میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ سے سہ فریقی سیریز کی میزبانی کرنا ہے۔ستمبر میں ایشیا کپ کے آس پاس کی ونڈو پر بھی غور کیا گیا ہے۔ تاہم پی ایس ایل 10 کی ونڈو پر مزید مشاورت اگلی پی ایس ایل کونسل میٹنگ میں ہوگی۔