لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان سپر لیگمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے جیسن رائے نے انڈین پریمئیر لیگ2024ء سے دستبرداری کے فیصلے کی وجہ بتادی۔ انگلش کرکٹر جیسن رائے نے کہا کہ خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے انڈین پریمئیر لیگ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا کیونکہ رواں سال جنوری سے اپنی فیملی کے ساتھ وقت نہیں گزار سکا ہوں۔ انگلش کرکٹر نے اپنی موجودہ فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔ یہ تیسرا موقع ہے کہ انگلش کرکٹر جیسن رائے نے آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہو، اس سے قبل 2022 اور 2020 میں بھی نجی مصرفیات کے باعث وہ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے تھے۔