لاہور(سپورٹس رپورٹر)کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ میری پرفارمنس اچھی نہیں ہوئی، ماضی میں ہر سال اچھا رہا تھا مگر اس بار ایسا نہ ہوسکا۔توقعات پر پورا نہیں اترے۔ افسوس ہے کہ توقعات کے مطابق پرفارمنس نہ دے سکا، ٹیم نے کافی کلوز میچز کھیلے۔ بیچ میں پلیئرز بیمار ہوئے اس دوران ہمارے تین گیم ہوئے جس سے فرق پڑا، قریبی میچز ہوئے جس میں نتیجہ کچھ بھی ہوسکتا تھا۔ اس بار پی ایس ایل میں نئے بیٹرز بھی سامنے آئے ہیں، اس سال کراچی کنگز کی ٹیم میں کافی تبدیلیاں ہوئیں، ہم نے تجربہ کار اور نوجوان پلیئرز کا مجموعہ بنایا تھا۔کپتان کراچی کنگز شاداب خان کے ساتھ تکرار کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے وائیڈ واپس لینے کیلئے ری ویو لیا تھا، میں جب امپائر سے بات کررہا تھا تو شاداب نے کہا وقت ختم ہوگیا ہے۔ شاداب کی بات پر اس کو کہا کہ آپ میچ کھیلو، امپائرنگ مت کرو، حارث کے فیصلے پر بھی صرف وضاحت چاہی تھی۔پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بہترین دستیاب پلیئرز پر ٹیم منتخب کی تھی، ابتدا میں ہمیں کامبینیشن بنانے میں مسائل ہوئے۔ صائم ایوب اب آل رائونڈر بن گیا ہے، صائم ایوب کے ہونے سے بائولنگ میں اچھا آپشن مل جاتا ہے۔ میں تنقید پر زیادہ دھیان نہیں دیتا، گرائونڈ میں پرفارم کرتا ہوں، کسی کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں۔مجھے اپنی گیم کا پتا ہے، اپنا کھیل روز بروز بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں، جب عوام بابر، بابر کی آواز لگاتے ہیں تو وہ احساس الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ جب عوام میرا نام لیتے ہیں تو اچھا لگتا ہے، کوشش کرتا ہوں کہ اپنی پرفارمنس سے فینز کو خوشیاں دوں۔ میرا اور صائم ایوب کا کھیلنے کا طریقہ مختلف ہے ، ہم ایک پلان بناکر کھیلتے ہیں، ہم دونوں میں کمیونیکیشن ہوتی ہے۔ مجھ پر کسی چیز کا پریشر نہیں ہے، میں نے جو بھی فیصلہ کیا وہ پاکستان کیلئے کیا، میں ون ڈاؤن کھیلنے پر ذاتی طور پر مطمئن نہیں تھا مگر پاکستان کیلئے کیا۔
توقعات پر پورا نہیں اترے، شان مسعود: گراؤنڈ میں پرفارم کرتا ہوں: بابر اعظم
Mar 13, 2024