چین کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان کو اتحاد برقرار رکھنے پر زور

Mar 13, 2024

  اقوام متحدہ(این این آئی)  اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے انچارج ڈائی بنگ نے سلامتی کونسل کے کام کرنے کے طریقہ کار پر ایک کھلی بحث سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سلامتی کونسل کے ارکان کو اتحاد اور تعاون کے جذبے کو برقرار رکھنا چاہیے۔چینی میڈ یا گروپ کے مطا بق منگل کے روز ڈائی بنگ نے کہا کہ سلامتی کونسل بین الاقوامی  سلامتی کا سب سے اہم مشترکہ طریقہ کار ہے اور سلامتی کونسل کے اراکین پر بین الاقوامی امن و سلامتی کو فروغ دینے کی خصوصی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے اور سلامتی کونسل کی ساکھ اور اختیارات کا مشترکہ تحفظ کرنا چاہیے ۔  ڈائی بنگ نے نشاندہی کی کہ ویٹو پاور سسٹم کا اصل مقصد سلامتی کونسل کے ارکان، خاص طور پر بڑی طاقتوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور فرائض کی زیادہ موثر کارکردگی کو فروغ دینا ہے۔ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کو سرد جنگ کی ذہنیت کو ترک کرنا چاہیے، اتحاد اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے میں پیش پیش رہنا چاہیے اور عالمی سلامتی کے چیلنجز  کا بہتر انداز میں جواب دینے کے لیے اقوامِ متحدہ کی امن و سلامتی کی کوششوں کو فروغ دینا چاہیے ۔

مزیدخبریں