ماسکو (اے پی پی)یوکرائن نیروس کے شہر اوریول میں تیل کی تنصیبات کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تیل کے ایک ٹینک میں آگ لگ گئی۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق پیر اور منگل کی کی درمیانی را ت دارالحکومت ماسکو سے ساڑھے3سو کلومیٹر جنوب میں واقع اس تنصیب پر کئے گئے حملے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔سوشل میڈیا پرجاری تصاویر اور وڈیوز میں حملے کا نشانہ بننے والی تنصیبات سے آگ اور دھواں اٹھتے دکھایا گیا ہے،فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔