پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں افطار سے چند منٹ قبل تکرار پر باپ اور دو بیٹے قتل کر دئیے گئے۔ پشاور کے علاقے پلوسی میں افطار سے چند منٹ قبل زبانی تکرار پر پڑوسیوں نے فائرنگ کر کے باپ اور دو بیٹوں کو قتل کر دیا۔ مقتول محمد افضل کی بیوی بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں نواز خان اور اس کے دو بیٹے اصغر خان اور داؤد خان شامل ہیں۔ واقعے کے بعد مقامی پولیس نے لاشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔